پولنگ سٹیشنزپرفوجی افسران کومجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات، قانون کی خلاف ورزی پرموقع پرسزادیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)الیکشن کمیشنکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولنگ سٹیشنزپرفوجی افسرکومجسٹریٹ درجہ اول کےاختیارات ہوں گے، فوجی افسرقانون کی خلاف ورزی پرموقع پرسزادیں گے۔جیو نیوز کے مطابق فوجی جوان قانونی خلاف ورزی پرپریزائیڈنگ افسرکومطلع کرسکیں گے۔ پریزائیڈنگ افسرکے کارروائی نہ کرنے پرفوجی جوان سینئرافسرکوآگاہ کریں پولنگ سٹیشنزپرفوجی اہلکار23سے27جولائی تک تعینات ہوں گے،الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشنزپرفوجی افسرکومجسٹریٹ درجہ اول کےاختیارات ہوں گے، فوجی افسرقانون کی خلاف ورزی پرموقع پرسزادیں گے۔

احتساب عدالت سے سزا اور جیل بھگتنے کے بعد اب پاک فوج کیپٹن صفدر کیخلاف کیا کرنے جارہی ہے؟مزید پڑھیں

راولپنڈی(ویب ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی میجرجنرل آصف غفور نے کیپٹن (ر)صفدر کے حوالے سے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدرکا کیس سول عدالت میں ہے اور عدالت نے ان کو سزا سنائی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج کے قوانین بہت سخت ہیں ،جب معاملے پاک فوج کے پاس پہنچے گاتب معاملہ کو دیکھیں گے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ کیپٹن (ر)صفدر کیخلاف فوجی قوانین کے تحت …

نوازشریف اورمریم نوازلاہورایسے آرہے ہیں جیسے ورلڈکپ جیتاہو، عمران خان

بشام (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کس منہ سے لاہور آرہے ہیں،دونوں باپ بیٹی ایسے آرہے ہیں جیسے ورلڈکپ جیتاہو،دونوں کا شرم سے سر جھکانا چاہئے اور آ ایسے رہے ہیں جیسے کشمیر فتح کیا ہو۔ بشام میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نواز شریف اور …

میجر جنرل آصف غفور نے واضح اعلان کر دیا,میڈیا یہ کام نہیں کریگا،مزید پڑھیں

راولپنڈی (ویب ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہناتھا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ انتخابات کے روز پولنگ سٹیشن میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے والے فوجی اہلکار سے سوالات کرنے سے گریز کریں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ آئی ایس پی آر کے نمائندے ہر شہر میں موجود ہوں گے اور آپ کو ہیلپ سینٹرز کے نمبربھی دے دیئے جائیں گے …

بیٹا اس بات کا خیال رکھنا ۔ ۔ ۔‘ گرفتاری سے قبل کیپٹن صفدر کا اپنے بیٹے جنید صفدر کے نام پیغام،جاننے کیلئے مزیدپڑھیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) احتساب عدالت سے سزا کے بعد گرفتاری دینے سے قبل سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن محمد صفدر کا اپنے بیٹے جنید صفدر کے نام پیغام سامنے آگیا جس میںکیپٹن صفدر کاکہناتھاکہ ’السلام علیکم،جنید میں گرفتاری دینے جارہاہوں ، بڑا حوصلہ رکھنا نانی جی  کا خیال رکھنا ، ماہ نور کا بھی خیال رکھنا ، اللہ کی ذات نانی کو صحت عطا فرمائے، زندگی دے ۔ ان کی، دادو کی  دعاؤں کی آج ضرورت تھی ، دادو کو …

آپریشن ردالفساد کامیابی کیساتھ جاری،دوران آپریشن بڑی تعدادمیں اسلحہ ،بارود برآمد

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ،سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بڑی تعدادمیں اسلحہ اوربارود برآمدکر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وجنوبی وزیرستان میں آپریشن کر تے ہو ئے بڑی تعدادمیں اسلحہ اوربارود برآمدکر لیا ہے ، سیکیورٹی فورسزنے ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کے دوران اسلحہ ،بارود برآمد ، بارودی سرنگیں،مشین گنز،راکٹ،دستی بم اورمواصلاتی آلات برآمد کیے ہیں۔

لاہورجاکر کر کیا طے کریں گے؟ نوازشریف کا لاہور ائر پورٹ پر ۔۔۔۔مزید جاننے کیلئے پڑھیں

لندن (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی پر لاہور ائر پورٹ پر اترنے کے عزم کا اظہار کیاہے اور کہاہے کہ آئندہ کا لائحہ عمل لاہور جا کر طے کریں گے ۔ دنیا نیوز کے مطابق میاں نواز شریف نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل لاہور جاکر طے کریں گے اور انشاءاللہ لاہور ائر پورٹ پر ہی اتریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز ابھی وینٹی لیٹر پر ہی ہیں اور قوم …

سائنسی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی ، پاکستان نے چین کی مدد سے دو سٹیلائٹس لانچ کر دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان نے دو سیٹلائٹ لانچ کر دیئے ہیں جو کہ مکمل طورپر پاکستان میں تیار کیے گئے ، دونوں سیٹلائلٹ چین سے لانچ کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دونوں سیٹلائٹ چین کے ” لانگ مارچ راکٹ “(LM-2C )کے ذریعے صبح 8 بجکر57منٹ پر خلا بھیجے گئے ، جن میں سے ایک سیٹلاٹء” ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ “ جس کا نام (PRSS1) ہے ۔یہ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے بعد …

ملک میں پہلی بارمصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) ملک میں پہلی بارمصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کیا گیاجس میں خاتون مریضہ نفیسہ میمن کومکینیکل ہارٹ لگایا گیا۔ ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم کی سربراہی معروف ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن ڈاکٹر پرویز چودھری نے کی جبکہ ٹیم میں امریکی ڈاکٹرز بھی شامل تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر پرویز کا کہنا تھا کہ آج پہلی باردل کی مصنوعی سرجری کی گئی ، ایک آپریشن پر تقریباً ایک کروڑ روپے خرچ آتا ہے۔واضح رہے کہ نفیسہ میمن کا …

پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے پر اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا۔ بلاول بھٹو دورہ ملتان مختصر کر کے آج رات لاہور پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا ہے جس کے باعث وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں …

طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس،گواہان کے بیانات قلمبند کروانے کا آپشن ختم،سپریم کورٹ

اسلام آباد(ویب ڈٖیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت عام انتخابات کے بعد کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے گواہان کے بیانات قلمبند کروانے کا آپشن ختم کردیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے طلال چودھری کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران آج بھی عدالت میں طلال چودھری کی جانب سے گواہان پیش نہ ہوسکے۔ گواہوں کے پیش نہ …

سپریم کورٹ کا وزارت خزانے کے ڈیم کی تعمیر کیلئے اکاﺅنٹ کھولنے پر ازخودنوٹس، گورنر سٹیٹ بینک،سیکرٹری خزانہ سمیت متعلقہ حکام طلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ کے ڈیم کی تعمیرکیلئے اکاﺅنٹ کھولنے پر ازخودنوٹس لے لیا،عدالت نے گورنر سٹیٹ بینک،سیکرٹری خزانہ، اطلاعات،چیئرمین ایف بی آر سمیت متعلقہ حکام کوکل طلب کر لیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تاثر دے رہا ہے ڈیم کیلئے اکاﺅنٹ حکومت نے بنایا،یہ فنڈزسپریم کورٹ نے قائم کیے ہیں،ہمیں پیغامات آرہے ہیں حکومت پراعتمادنہیں،لوگوں کاکہناہے حکومتی اکاو¿نٹ میں پیسے نہیں دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی …