لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے پر اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا۔ بلاول بھٹو دورہ ملتان مختصر کر کے آج رات لاہور پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا ہے جس کے باعث وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے پارٹی کا اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس کل بلاول ہاﺅس لاہور میں طلب کر لیاہے، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو دورہ ملتان مختصرکرکے آج رات لاہور پہنچیں گے،آصف زرداری اور بلاول بھٹو اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔