چناب نگر(غدیر احمد بھٹی کی رپورٹ)پنجاب فوڈاتھارٹی کے تحت فوڈ کا کاروبار کرنے والوں کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقادتفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور انجمن تاجران کے زیر اہتمام فوڈز کے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کے کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے دوکانداروں نے شرکت کی فوڈ سیفٹی آفیسر قاسم رضا نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی آپ کے لئے کام کر رہی ہے تاکہ صحت مند معاشرہ کا قیام عمل میں آسکے اور شہریوں کو صاف اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی ٹارگٹ نہیں ہو تا ہم بلا امتیاز ناقص فوڈ فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائی کر تے ہیں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر مس انم شاہ نواز نے پروجیکٹر پر تصویروں کی مددسے دوکانداروں کو بریفنگ دی کہ وہ کس طریقے سے اپنے کاروبا رکوپنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین مطابق چلا سکتے ہیں حاضرین نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آگاہی سیمینار کے اقدام کو بہت سراہا اور قوانین پر عمل کرنے کی یقین دہانی کر وائی اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر مس طاہرہ کلثوم،صدر انجمن تاجران مرزا زاہد محمود،جنرل سیکرٹری بلال وڑائچ،سنیئر نائب صدر چوہدری منیر،نائب صدر محمد موسیٰ ،سلطان ظفر،آصف احمداور فوڈ کے متعلقہ کاروبار کرنے والے سینکڑوں دوکانداروں نے شرکت کی.