تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج غلط ، شریعت میں بغاوت کی سزا بہت سخت ہے: مفتی عبدالقوی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، ایسے میں مفتی عبدالقوی بھی میدان میں آگئے ہیں اور ایسی بات کہہ دی ہے کہ کارکنوں نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔نجی ٹی وی اب تک نیوز کے مطابق مفتی عبدالقوی نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کو شرعی طور پر غلط قرار دیتے ہوئے اسے بغاوت سے تشبیہ دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ …

چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ،مذاق بنا لیا ہے کسی کا چہرہ اچھا نہیں لگتا اس کی تضحیک شروع کر دیں: جسٹس شوکت عزیز صدیقی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہاہے کہ چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں ، مذاق بنا لیا ہے کہ کسی کا چہرہ اچھا نہیں لگتا اور اس کی تضحیک شروع کر دیں ، وہ ہماری عزت نہیں کریں گے تو ہمیں بھی اپنے ادارے کے دفاع کیلئے جواب دینے کا حق ہے۔کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس ثاقب نثار …

مذہبی منافرت کی بنا پر لاہور میں احمدی شخص قتل،ریاستی ادارے احمدیوں کیخلاف پھیلائی جانے والی نفرت انگیزتقریر و تحریر کو روکنے میں مکمل ناکام،قاتل جلد گرفتار کیئے جائیں،سلیم الدین

چناب نگر(غ ی ا ب)لاہور کے علاقہ تھانہ نشتر کالونی میں مذہبی منافرت کی بنا پر احمدی جماعت سے تعلق رکھنے والے قاضی محمد شعبان احمد نامی شخص کو رات کی تاریکی میں قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 25جون کی رات نقاب پوش دو افراد قاضی محمد شعبان احمد کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر ایک نقاب پوش شخص ان سب کو یر غمال بناتے ہوئے گھر میں موجود عورتوں کو دوسرے کمرے میں لے …

چیف جسٹس نے جس جج کی بے عزتی کی اس نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ۔۔۔جاننے کیلئے ملاحظہ فرمائیں

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے تعلقات عامہ کے دفتر نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (اے ڈی ایس جے) گل ضمیر سولنگی کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مبینہ استعفے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ استعفیٰ درحقیقت جعلی ہے۔ ہائی کورٹ کے تعلقات عامہ کے افسر (پی آر او) نے صحافیوں کو بتایا کہ ’مختلف چینلز اور سوشل میڈیا پر سیکنڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ گل ضمیر سولنگی کے استعفے …

نواز شریف کا لندن سے پہلا سیاسی بیان ،بڑے بڑوں کو زوردار جھٹکا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں جب بھی دھاندلی ہوئی اس کے نتائج ملک و قوم کے لئے بڑے گھناﺅنے نکلے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز ابھی تک ہوش میں نہیں آئیں اور مجھے ان کی بیماری کی وجہ سے یہاں رہنا پڑرہا ہے ،گرفتاریوں کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی …

زینب کے قاتل کوسرعام پھانسی کی سزا دینے کی درخواست پرسیکرٹری داخلہ پنجاب کونوٹس

لاہور(ویب ڈیسک )ہائی کورٹ نے زینب کے قاتل عمران کوسرعام پھانسی کی سزا دینے کیلئے درخواست پرہوم سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے زینب کے والد محمد امین کی درخواست پرسماعت کی. درخواست گزارکے وکیل اشتیاق چوہدری نے بتایا کہ مجرم عمران کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں اورانسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مجرم کو سرعام پھانسی دی جا سکتی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ مجرم عمران کو سرعام …

نیب کا اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے وطن لانے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے مختلف مقدمات میں مطلوب اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کو انٹر پول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو انٹر پول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق لندن میں موجود حسن اور حسین نواز ایون فیلڈ سمیت تین ریفرنسز میں شریک ملزم ہیں جبکہ …

چیف جسٹس نے عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کی واپسی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست خارج کردی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا وزارت خارجہ کو نوٹس جاری کیا تھا اور ایشو عافیہ صدیقی کی شہادت کا تھا، خدشہ تھا کہیں عافیہ صدیقی کی شہادت تو …

قومی وحدت کی قیمت پر کالا باغ ڈیم نہیں بننا چاہیے، شہباز شریف

کراچی(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم بہت ضروری ہے لیکن اسے قومی وحدت کی قیمت پر کسی صورت نہیں بننا چاہیے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جھوٹ کے بجائے اپنی کارکردگی پر بات کرنا چاہیے، 2014 کے دھرنوں کی وجہ سے سی پیک ایک سال تاخیر کا شکار ہوا اور دھرنے دے کر 7 ماہ تک پاکستان …

دنیا خوبصورتی کے بجائے مجھے میرے کام سے پہچانے، مومنہ مستحسن

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نامور پاکستانی گلوکارہ و ماڈل مومنہ مستحسن کا کہنا ہے کہ لوگ ان کی آواز پر نہیں بلکہ خوبصورت چہرے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔کوک اسٹوڈیو میں’’آفرین آفرین‘‘گانے سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کا حال ہی میں بھارتی گلوکار ارجن کنونگوکے ساتھ گانا ’’آیاناتو‘‘ریلیز ہوا ہے۔ تاہم گانے کو پاکستانی اوربھارتی شائقین کی جانب سے ملاجلا ردعمل موصول ہورہا ہے۔ گانے کی ریلیز کے حوالے سے مومنہ مستحسن نے بھارتی …

پاکستان کا وہ شخص جسے گورنر جنرل کی ڈرائیوری کرنے پر ملک کا وزیر اعظم بنادیا گیا تھا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )2016میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے وزیر اعظم نوازشریف کی جیپ ڈرائیو کی تو اس پرکافی لے دے ہوئی تھی اس کے کئی فسانے گھڑے گئے تھے ۔اسکو وزیر اعظم کی چاپلوسی بھی قرار دیا گیا کہ یوں راحیل شریف انہیں اپنی وفاداری کا یقین دلا کر بعد ازریٹائرمنٹ مفادات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔اسکو سیاست کی رنگ بازی بھی کہا گیا جس نے آخر اپنا اثر بھی دکھایا ۔پاکستان کی …

فیس بک پر صارفین کی آن لائن ہسٹری جلد فراہم ہوگی

نیویارک(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا کے استعمال سے جہاں رابطوں میں سہولت حاصل ہوئی ہے، وہیں اس کی زیادتی نقصان دہ بھی ثابت ہوئی ہے، ایسے میں فیس بک کا ایک نیا فیچر آزمائشی مراحل میں ہے جو کسی صارف کے اس ایپ کے استعمال کے دورانیے سے متعلق آگاہ کرے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فیس بک کمپنی ’’یوورفیس بک آن ٹائم ‘‘کے نام سے ایک فیچر کی آزمائش کر رہی ہے، جس سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ صارفین …