چیف جسٹس نے سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے خلاف دبنگ حکم دے دیا ،مزید جانئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور ہائی کورٹ کو ہدایت جاری کی ہے کہ ریٹائرڈ آرمی افسر کی جانب سے سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے خلاف میڈیکل سکینڈل کی درخواست پر سماعت مقرر کی جائے ۔ درخواست گزار ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل انعام الرحیم نے سابق آرمی چیف پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے قانونی طور پر بنائے گئے پاک فوج کے میڈ یکل سٹور گودام کو تحلیل کیا اور …

نوازشریف اور مریم کو جیل پہنچانے کیلئے کتنے ہیلی کاپٹرزکاانتظام کر لیاگیا،مزید جانئے

لاہور(ویب ڈیسک)نیب نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی کل (جمعہ کو) وطن واپسی پر گرفتاری کےلئے دو ہیلی کاپٹرز کا انتظام کر لیا۔ مقامی اخبار جنگ نیوز کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر انہیں لاہور اور دوسرا اسلام آباد ایئر پورٹ پر تیار رہے گا،سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کو ائیر پورٹ سے ہی گرفتار کیا جا ئےگا۔نواز شریف بحیثیت وزیر اعظم جو ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ہیں، اسی میں انہیں …

آپ کو 2 ماہ کےلئے حکومت دی گئی ہے ساری عمر کےلئے نہیں،لیگی رہنماؤں کی نگران پنجاب حکومت کو دھمکی

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارا فیصلہ یہ ہے کہ ہم نواز شریف کے استقبال کےلئے ایئرپورٹ جائیں گے۔ ماڈل ٹاﺅن لاہو رمیں پریس کانفرنس کے دوران سابق سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق نے نگراں حکومت پنجاب کو دھمکی دی اور خبردار بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آپ نے بھی یہاں رہنا ہے، آپ کو 2 ماہ کےلئے …

ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آگئی، قیمت کتنی اور پاکستانی اسے کہاں سے خرید کر پڑھ سکتے ہیں؟ جانئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خا ن کی انکشافات سے بھرپور تہلکہ خیز کتاب منظر عام پر آگئی ہے۔ ریحام خان کی جانب سے اپنی کتاب کسی بھی پبلشر سے نہیں چھپوائی گئی بلکہ انہوں نے اپنی کتاب ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی ہے۔ کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے صرف آن لائن پڑھا جاسکتا ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب کا نام ’ …

اے ایس پی چناب نگر میڈم بشریٰ جمیل نے تھانہ لالیاں اور محمد والا کے تفتیشی افسران کیساتھ میٹنگ

چناب نگر( بیورورپوٹ)اے ایس پی چناب نگر میڈم بشریٰ جمیل نے تھانہ لالیاں اور محمد والا کے تفتیشی افسران سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ایس ایچ او لالیاں انسپکٹر محمد اکمل،ایس ایچ او محمد والا اعجاز عمران ایس آئی اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں کارکردگی بابت مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،امن و امان اور کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اے ایس پی چناب نگر نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ مجرمان اشتہاریوں،عدالتی مفروران کی گرفتاری کو یقینی بنایاجائے۔جرائم پیشہ …

ریلوے انتظامیہ کی صدر انجمن احمدیہ کی زمین پر قبضہ کی کوشش،عدالتی سٹے آرڈرز ہوا میں اڑا دیئے

چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے) صدر انجمن احمدیہ پاکستان چناب نگر ایک ادارہ ہونے کے تشخیص میں اپنا قانونی وجود رکھتا ہے جس نے اپنے امور کی سرانجام دہی کیلئے عبیداللہ خان ساکن چناب نگر کو اپنا مختار عام مقرر کر رکھا ہے جس نے گزشتہ روز بعدالت جناب سینئر سول جج چنیوٹ کو ایک درخواست گزاری جس میں اپنا موقف یہ اختیارکیا گیا کہ ریلوے حکام کو بذریعہ عدالت واقع چک ڈھگیاں نزد ریلوے پھاٹک سبزی منڈی ریلوے …

میں پی ایم ایل این والوں کو وارننگ دے رہی ہوں کہ اب تک برداشت کر لیا لیکن اب۔۔۔مزید جاننے کیلئے پڑھیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے سوشل میڈ یا پر لیگی ٹرولز کو خبر دار کردیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مارووی میمن نے کہا کہ تمام لیگی ٹرولز کو خبر دار کرتی ہوں کہ مجھ سے پنگا نہ لیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایک مہذب خاتون ہوں اور ابھی اپنا منہ نہیں کھول رہی لیکن جو کچھ میں نے برداشت کیا اگر اس کے بجائے میں نے …

مدینہ کی فلاحی ریاست میں اقلیتوں کو بھی حقوق حاصل تھے،زبردستی کسی کو مسلمان کرنا درست نہیں:عمران خان کا انصاف مسیحی برادری کنونشن سے خطاب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قائداعظم کا پاکستان اسلامی فلاحی ریاست تھا اور مدینہ کی فلاحی ریاست میں اقلیتوں کو بھی حقوق حاصل تھے،زبردستی کسی کو مسلمان کرنا درست نہیں۔ تحریک انصاف کے انصاف مسیحی برادری کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ غریبوں کو بنیادی حقوق دینا ریاست کی ذمے داری ہے لیکن پاکستان میں کسی کمزور طبقے کو حقوق نہیں ملتے اور مہذب …

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان کو ’ناسور‘ کہنے والے رپورٹر کو سخت سزا دیدی گئی

راولپنڈی، لاہور(ویب ڈیسک) گزشتہ رو زپاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے الیکشن میں فوج کے کردار ، سیکیورٹی اور تیاریوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی اور اس دوران میڈیا نمائندگان کے سوالات بھی لیے ۔ سوال وجواب کے سلسلے کے دوران ایک رپورٹر احمد منصور نے عمران خان کو ناسور کہتے ہوئے تجویز دی تھی کہ اس کابھی لگے ہاتھوں کچھ کرلیں، یہ بات کہنے والے صحافی کو اب سخت سزادیدی گئی اور ادارے نے اسے …

جلسے میں دھماکہ،ہارون بلورجاں بحق،تمام سیاسی جماعتوں کی مذمت

پشاور (ویب ڈیسک) یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی کارنر میٹنگ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اے این پی کے اہم رہنماءہارون بلور شدید زخمی ہو گئے ہیں اور ہسپتال میں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ یہ دھماکہ خودکش تھا اور حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑایا جب ہارون بلور تقریر کرنے کیلئے سٹیج کی جانب جا رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق چونکہ حملہ آور ہارون بلور …

دین مصطفی ﷺ کو تخت پر لا ئیں گے ،ہماری جماعت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے :علامہ خادم حسین رضوی

مریدکے(ویب ڈیسک) تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہاکہ عام انتخابات میں انشاء اللہ  جیت ہماری ہوگی اور ہم نبی ﷺ کے دین کو ملک پاکستان کے تخت پر لے کر آئیں گے، ایسا اسلامی نظام رائج کریں گے کہ کسی بھی شخص کیساتھ زیادتی نہ ہو اور سب کو برابری کے حقوق میسر ہوں۔ تفصیلات کے مطابق  مریدکے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ہماری …

سابق وزیر اعظم کی کالعدم اہل سنت و الجماعت کے رہنماؤں سے ملاقات ، الیکشن میں حمایت کی درخواست کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکومت جاتے ہی مسلم لیگ ن کی کالعد م جماعتوں کے ساتھ قربتیں بڑھنے لگیں ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی عام انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کیلئے کالعدم اہلسنت والجماعت کے رہنماﺅں سے ملاقات۔ نجی ٹی وی چینل ’’کیپٹل ٹی وی ‘‘ کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے اہل سنت والجماعت کے اسلام آباد  مرکز میں جاکر کالعدم تنظیم کے رہنماؤں علامہ مسعود الرحمان …