اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن میں جب بھی دھاندلی ہوئی اس کے نتائج ملک و قوم کے لئے بڑے گھناﺅنے نکلے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز ابھی تک ہوش میں نہیں آئیں اور مجھے ان کی بیماری کی وجہ سے یہاں رہنا پڑرہا ہے ،گرفتاریوں کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے ہمیں اپنا مذاق نہیں بنانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن میں دھاندلی ہوئی ا س کے نتائج ملک و قوم کے لئے گھناﺅنے نکلے ہیں۔اس وقت دنیا ہمیں دیکھ رہی ہے اور جو کچھ ہو رہا ہے وہ وجہ مذاق بنا ہوا ہے ۔ہمیں اپنا مذاق نہیں بنانا چاہئے ۔