راولپنڈی (ویب ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہناتھا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ انتخابات کے روز پولنگ سٹیشن میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے والے فوجی اہلکار سے سوالات کرنے سے گریز کریں ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ آئی ایس پی آر کے نمائندے ہر شہر میں موجود ہوں گے اور آپ کو ہیلپ سینٹرز کے نمبربھی دے دیئے جائیں گے ،جوانوں کو ڈیوٹی کرنے دیںاور ان سے سوالات کرنے سے گریز کریں ، اگر آپ بھی کوئی بے ضابطگی دیکھتے ہیں تو اسے الیکشن کمیشن کے نمائندے تک پہنچائیں ۔آصف غفور نے عوام سے بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جوانوں کے ساتھ اظہار محبت یہی ہے کہ آپ ان کو ڈیوٹی کے دوران خلل پیدا نہ کریں ، جوانوں کیلئے کھانے پینے اور ان کی ٹرانسپورٹ کا بہترین انتظام کیا گیاہے ۔