وفاقی وزیر قانون وانصاف زاہد حامد نے بدھ کے روز ایک ویڈیو بیان میں اپنے مذہبی عقائد کی واضح الفاظ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں حلفاً بیان کرتا ہوں کہ میں خاتم النبین حضرت محمد کی ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط طور پرایمان رکھتا ہوں اور یہ کہ میں کسی ایسے شخص کا پیروکار نہیں ہوں جو حضرت محمد کے بعد اس لفظ کی کسی بھی مفہوم یا کسی بھی تشریح کے لحاظ سے پیغمبر …
