آپریشن ردالفساد کامیابی کیساتھ جاری،دوران آپریشن بڑی تعدادمیں اسلحہ ،بارود برآمد

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ،سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بڑی تعدادمیں اسلحہ اوربارود برآمدکر لیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وجنوبی وزیرستان میں آپریشن کر تے ہو ئے بڑی تعدادمیں اسلحہ اوربارود برآمدکر لیا ہے ، سیکیورٹی فورسزنے ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کے دوران اسلحہ ،بارود برآمد ، بارودی سرنگیں،مشین گنز،راکٹ،دستی بم اورمواصلاتی آلات برآمد کیے ہیں۔

لاہورجاکر کر کیا طے کریں گے؟ نوازشریف کا لاہور ائر پورٹ پر ۔۔۔۔مزید جاننے کیلئے پڑھیں

لندن (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وطن واپسی پر لاہور ائر پورٹ پر اترنے کے عزم کا اظہار کیاہے اور کہاہے کہ آئندہ کا لائحہ عمل لاہور جا کر طے کریں گے ۔ دنیا نیوز کے مطابق میاں نواز شریف نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل لاہور جاکر طے کریں گے اور انشاءاللہ لاہور ائر پورٹ پر ہی اتریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز ابھی وینٹی لیٹر پر ہی ہیں اور قوم …

سائنسی میدان میں ایک اور بڑی کامیابی ، پاکستان نے چین کی مدد سے دو سٹیلائٹس لانچ کر دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان نے دو سیٹلائٹ لانچ کر دیئے ہیں جو کہ مکمل طورپر پاکستان میں تیار کیے گئے ، دونوں سیٹلائلٹ چین سے لانچ کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دونوں سیٹلائٹ چین کے ” لانگ مارچ راکٹ “(LM-2C )کے ذریعے صبح 8 بجکر57منٹ پر خلا بھیجے گئے ، جن میں سے ایک سیٹلاٹء” ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ “ جس کا نام (PRSS1) ہے ۔یہ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے بعد …

ملک میں پہلی بارمصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) ملک میں پہلی بارمصنوعی دل لگانے کا کامیاب آپریشن کیا گیاجس میں خاتون مریضہ نفیسہ میمن کومکینیکل ہارٹ لگایا گیا۔ ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم کی سربراہی معروف ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن ڈاکٹر پرویز چودھری نے کی جبکہ ٹیم میں امریکی ڈاکٹرز بھی شامل تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر پرویز کا کہنا تھا کہ آج پہلی باردل کی مصنوعی سرجری کی گئی ، ایک آپریشن پر تقریباً ایک کروڑ روپے خرچ آتا ہے۔واضح رہے کہ نفیسہ میمن کا …

پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈالنے پر اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا۔ بلاول بھٹو دورہ ملتان مختصر کر کے آج رات لاہور پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا ہے جس کے باعث وہ بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں …

طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس،گواہان کے بیانات قلمبند کروانے کا آپشن ختم،سپریم کورٹ

اسلام آباد(ویب ڈٖیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت عام انتخابات کے بعد کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے گواہان کے بیانات قلمبند کروانے کا آپشن ختم کردیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے طلال چودھری کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی،سماعت کے دوران آج بھی عدالت میں طلال چودھری کی جانب سے گواہان پیش نہ ہوسکے۔ گواہوں کے پیش نہ …

سپریم کورٹ کا وزارت خزانے کے ڈیم کی تعمیر کیلئے اکاﺅنٹ کھولنے پر ازخودنوٹس، گورنر سٹیٹ بینک،سیکرٹری خزانہ سمیت متعلقہ حکام طلب

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ کے ڈیم کی تعمیرکیلئے اکاﺅنٹ کھولنے پر ازخودنوٹس لے لیا،عدالت نے گورنر سٹیٹ بینک،سیکرٹری خزانہ، اطلاعات،چیئرمین ایف بی آر سمیت متعلقہ حکام کوکل طلب کر لیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تاثر دے رہا ہے ڈیم کیلئے اکاﺅنٹ حکومت نے بنایا،یہ فنڈزسپریم کورٹ نے قائم کیے ہیں،ہمیں پیغامات آرہے ہیں حکومت پراعتمادنہیں،لوگوں کاکہناہے حکومتی اکاو¿نٹ میں پیسے نہیں دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی …

نیب افسران نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک)ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال قید بامشقت کی سزا پانے والے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نیب کی ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نیب افسران محبوب عالم اور محمد عدنان نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو تحویل میں لے لیا ہے لیکن مسلم لیگ ن کی قیادت اور نیب حکام کے درمیان میں یہ طے پایا ہے کہ حنیف عباسی کے دفتر میں پہنچ کر نیب حکام کیپٹن صفدر کو اپنے …

کیپٹن (ر) صفدر ایسے گرفتاری دے رہا ہے جیسے کشمیر فتح کیا ہو: عمران خان

ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر ایسے گرفتاری دے رہا  ہے جیسے کشمیر فتح کیا ہو،سنا ہے باپ بیٹی اگلے بیٹے جمعے کو پاکستان آرہے ہیں ،بسم اللہ ضرور آو ، خدا کا واسطہ ہے نواز شریف !نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا کیونکہ نیلسن منڈیلا نے 27سال اپنی عوام کیلئے جیل کاٹی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ نوجوانو!آپ …

فخر زمان نے تاریخی ریکارڈ بنا ڈالا ، تمام پاکستانی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سہ فریقی سیریز کا فائنل میچ جاری ہے جس میں فخر زمان کی دھڑلے دار بیٹنگ کے باعث پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے اور ٹیم جیت کی جانب گامزن ہے تاہم اس موقع پر فخرز مان نے انتہائی شاندار ترین ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہد ف دیا تاہم پاکستان کاآغاز مایوس کن رہا اور پہلے ہی اوور …

فیلڈنگ مس ہوئی لیکن ۔۔۔سرفراز احمد نے آسٹریلوی ٹیم کو شکست دینے کے بعدکیا کہ دیا۔جاننے کیلئے مزید پڑھیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے ٹرائی اینگولر سیریز کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے اور جیت میں کامیابی کا راز بتاتے ہوئے سرفراز احمد کا کہناتھا کہ فخر زمان اور شعیب ملک نے بہت ہی شاندار کھیل پیش کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز کا کہناتھا کہ ہم سے مس فیلڈنگ ہوئی لیکن آخری تین اوورز میں باولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلوی ٹیم کو روکنے میں …

نیب ٹیم کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے راولپنڈی پہنچ گئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم راولپنڈی پہنچ گئی ۔ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم نے راولپنڈی پہنچتے ہی پولیس کو معاونت کے لئے درخواست دے دی۔نیب کی طرف سے آئی جی پنجاب سے بھی رابطہ کیا گیاہے،اس موقع پر نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر)صفدر کی معاونت کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائی کافیصلہ کیا گیا ہے اور گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہو …