راولپنڈی (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم راولپنڈی پہنچ گئی ۔

کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے نیب ٹیم نے راولپنڈی پہنچتے ہی پولیس کو معاونت کے لئے درخواست دے دی۔نیب کی طرف سے آئی جی پنجاب سے بھی رابطہ کیا گیاہے،اس موقع پر نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر)صفدر کی معاونت کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائی کافیصلہ کیا گیا ہے اور گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہو گی ۔نیب کی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹرمحبوب عالم،اسسٹنٹ ڈائریکٹرعدنان بٹ اور عمران ڈوگر شامل ہیں۔