اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے ٹرائی اینگولر سیریز کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے اور جیت میں کامیابی کا راز بتاتے ہوئے سرفراز احمد کا کہناتھا کہ فخر زمان اور شعیب ملک نے بہت ہی شاندار کھیل پیش کیا ۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز کا کہناتھا کہ ہم سے مس فیلڈنگ ہوئی لیکن آخری تین اوورز میں باولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلوی ٹیم کو روکنے میں کامیاب رہے ۔ان کا کہناتھا کہ آج کی جیت پوری ٹیم کی سخت محنت کا نتیجہ ہے ، ٹیم مینجمنٹ نے بھی بہت محنت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور شعیب ملک نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔یہاں یہ امر بھی دلچسپی سے خالی نے نہیں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز کی سربراہی میں قومی ٹیم اب تک لگاتار 9 سریز جیت چکی ہے۔