چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار ،لاکھوں روپے نقدی اور سامان برآمد تفصیلات کے مطابق چناب نگر پولیس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا جن سے لاکھوں روپے کی نقدی اور گھریلو سامان کمپیوٹر ،لیپ ٹاپ،پسٹل بمعہ لائسنس ،13عدد موبائل فونز، فریج ،رکشہ موٹر سائیکل اور LCD اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔

یہ گروہ عرصہ دراز سے متعدد چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔یہ لوگ رکشہ روزگار کی آڑ میں شہر کے متعدد گھروں کی ریکی کرتے اور اسکے بعد چوری کرنے کیلئے حملہ آور ہوجاتے۔ایس ایچ او تھانہ چنا ب نگر چوہدری محمد افضل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ بتایا کہ

یہ چوری میں ملوث ہونے والے گروہ کے ملزم کا تعلق جھنگ سرگودھا اور سید والہ سے ہے۔اس گروہ میں کاشف جاوید جھنگ سے،آصف محمود 59چک جنوبی سرگودھا ظفراللہ سیدوالہ سے ہے یہ لوگ گھروں سے لوٹا ہوامال سستے داموں فروخت کرکے آپس میں بانٹ لیتے تھے۔

ایس ایچ او تھانہ چناب نگر محمد افضل کا کہنا ہے کہ یہ عادی مجرم ہیں پہلے بھی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ملزمان سے ٹوٹل آٹھ لاکھ روپے کا سامان مسروکہ برآمد ہوا۔ایس ایچ او نے مزید کہا کہ یہ سامان اور نقدی تین لاکھ بیس ہزار روپے متاثرین میں تقسیم کردیئے جائینگے۔ایس ایچ او کی اس کاوش کو عوام نے سراہتے ہوئے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھیں گے۔