چناب نگر (غدیر احمد بھٹی سے) صدر انجمن احمدیہ پاکستان چناب نگر ایک ادارہ ہونے کے تشخیص میں اپنا قانونی وجود رکھتا ہے جس نے اپنے امور کی سرانجام دہی کیلئے عبیداللہ خان ساکن چناب نگر کو اپنا مختار عام مقرر کر رکھا ہے جس نے گزشتہ روز بعدالت جناب سینئر سول جج چنیوٹ کو ایک درخواست گزاری جس میں اپنا موقف یہ اختیارکیا گیا کہ ریلوے حکام کو بذریعہ عدالت واقع چک ڈھگیاں نزد ریلوے پھاٹک سبزی منڈی ریلوے پھاٹک اقصیٰ روڈ چناب نگر تحصیل لالیاں ضلع چنیوٹ ملکیتی مقبوضہ مدعی چناب نگر ہے اور محکمہ ریلوے بزریعہ سینئر جنرل مینجر ریلوے ڈی ایس ریلوے لاہور ڈائریکٹر لینڈ محکمہ ریلوے ہیڈ کواٹر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ ادا کرتے ہوئے ناجائز قبضہ مافیا کے ساتھ ہاتھ ملا کر قبضہ کی کوشش کر رہے ہیں جس پر سینئر سول جج بشریٰ شہزادی نے محکمہ ریلوے کو محکمانہ آرڈر جاری کرتے ہوئے ریلوے حکام کو ناجائز قبضہ اور کسی بھی طرح کے کام منع سے کر دیا لیکن ریلوے حکام نے کسی بھی طرح کے عدالتی آرڈر کو نہ مانتے ہوئے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے، سول جج فوری طور محکمہ ریلوے کی طرف سے کی گئی توہین عدالت کا نوٹس لیں۔