Tahir Bhatti

Tahir Bhatti is a Frankfurt based veteran writer & presenter who has worked with Radio Pakistan for the last 15 years. He is also a social development consultant with UN and EU organizations. Currently he is writing and producing a play on Refugees in partnership with Red Cross. Email: [email protected]

سو سلسلے خیال کے۔۔۔

مکرم مبشر زیدی صاحب کی تحریر پڑھنے کو ملی تو سو لفظوں کی کہانیاں حافظے میں تازہ ہوئیں اور وہیں سے یہ مصرعہ عنوان ہوا۔ انگریزی ناول دنیا پہ حکمرانی کر رہا ہے اور اس کی ایک کیفیاتی توجیہہ ایک دفعہ برادرم فیض علی نے اسلام آباد میں بیان کی جو مجھے تا حال علمی اور نصابی توجیہات سے زیادہ اچھی لگتی ہے۔ اسے میرا نصابی عجز سمجھ لیجئے! کہتے ہیں کہ ایک انگریز لکھاری اپنے گھر کے لان میں …

غصہ کیا جو ضبط ۔۔۔ تو آنسو نکل گیا ۔۔

عنوان کے لئے مصرعہ حضرت چوہدری محمد علی مضطر مرحوم سے مستعار لیا ہے اور واقعہ یوں ہے کہ جن دنوں حامد میر صاحب روزنامہ اوصاف اسلام آباد کے ایڈیٹر تھے اور راقم الحروف اوصاف میں کالم لکھا کرتا تھا، ان دنوں عاجز نے ایک ادبی رپورٹ اور چوہدری صاحب کی شاعری کے حوالے سے ایک مضمون حامد میر صاحب کے سامنے رکھا کیونکہ مظہر برلاس جو میگزین ایڈیٹر تھے وہ اسے چھاپنے میں متامل تھے کہ چوہدری صاحب کا …

چھاونی کےکنویں سےکتا نکالناہوگا

بہت پرانی کہاوت ہے کہ کنویں میں کتا گر گیا تو فتوی آیا کہ چالیس ڈول پانی نکال دیں تو پانی پاک اور قابل استعمال ہو جائے گا۔ سادہ لوح عوام الناس بھاگے بھاگے واپس گئے کہ چالیس ڈول پانی تو نکال دیا مگر پانی سے بد بو نہیں گئی۔ پوچھا کہ کیا کتا نکالا۔۔۔؟ کہا نہیں ۔۔کتا تو نہیں نکالا۔ تو جب تک کتا نہیں نکالو گے ، بد بو نہیں جائے گی۔! یہ تازہ ترین الزام جو ایک …

ملک ہی جیل بن گیا آخر

چند ماہ قبل توہین مذہب، توہین رسالت اور دراصل توہین ملائیت کے قوانین کے تناظر میں کچھ اشعار ہوئے جن میں ایک شعر یہ تھا کہ، ملک ہی جیل بن گیا آخر۔ قید ہے جس میں آسیہ بی بی۔ جیلیں تو پاکستان کی راقم نے اندر سے بھی اندر تک دیکھ رکھی ہیں اور انسانیت کے قابل قدر جذبوں اور دل کھینچ امیدوں کی جیسی مٹی پلید ہوتی ہے وہاں پر اس پہ کجھ زیادہ لکھنے کی بھی ضرورت نہیں …

درداں کولوں لو شہادت – قسط چہارم

یہ مصرعہ جو عنوان بنا ہے یہ منو بھائی کی ایک نظم سے مستعار لیا ہے اور آگے بڑھنے سے پہلے یہ پورا بند سن لیں تو بات زیادہ واضح ہوتی چلی جائے گی۔ درداں کولوں لو شھادت زخماں توں تصدیق کرا لو ساڈے ایس مقدمے اندر۔ سانوں وی تے گواہ بنا لو۔ پچھلے مضامین میں سے کچھ جو سوشل میڈیا پہ شائع ہوئے تو بہت اچھے اور وسیع رد عمل کے ساتھ ساتھ کوئی دو سو کے قریب گالیاں …

کھوتے پہ بیٹھ کےنیزہ بازی کا شوق

بچپن میں بہار کے موسم میں ہمارے گاوں کے ساتھ سیدھی سیم نالے کی پٹڑی پہ گھڑ سواری اور نیزہ بازی کی مشقیں شروع ہو جاتیں اور ہم دس گیارہ سالہ لڑکوں کو دیکھنے کے بعد کرنے کا جنون سوار ہو جاتا تھا۔ اب نیزہ بازی کے لئے شوق اور فن کے ساتھ گھوڑا، عمر و تجربہ نیزہ اور دیگر لوازمات بھی درکار تھے جن کا حل میرے ایک چچا زاد نے یہ نکالا کہ کمہاروں کا کھوتا پکڑ کے …

کون اس گھر کی دیکھ بھال کرے – حصہ دوئم

حمزہ حمزہ کھیلتے اخبارات اور سوشل میڈیا کو اب کچھ دن ہونے کو آئے ہیں مگر بہت سی کہنے کی باتیں ابھی باقی ہیں۔ ہڑبونگ مچنے پہ تالیاں پیٹتے تماشائیوں اور خیالی غیرت پہ جھاگ اڑاتے سودائیوں سے گذارش ہےکہ۔ ۔علامہ اقبال کے مطابق نالہ ہے بلبل شوریدہ تیرا خام ابھی۔ اپنےسینےمیں اسےاور ذرا تھام ابھی۔ یہ مد نظر رکھیں کہ حمزہ عباسی کے سماجی و سیاسی تناظر میں اٹھائے گئے سوال سی احمدیوں کو پاکستانی علماء اور حکومت کی …

کون اس گھر کی دیکھ بھال کرے

حمزہ علی عباسی نے وہ چھپکلی کھا لی جو پاکستانی معاشرے کے منہ میں کئی دھائیوں سے اٹکی ہوئی تھی۔ اب کوڑھ کی چھائیاں جہاں تہاں نمودار ہو رہی ہیں اور اس بار ایک بد قسمتی یہ بھی شامل حال ہے کہ حمزہ عباسی کے نانکوں دادکوں میں کوئی احمدی بھی نہیں ملا۔ اب ایک نجیب الطرفین سنی نے ایسا کٹا کھول دیا ہے اور کوئی لنک بھی نہیں بن پا رہا کہ یہ یہودیوں نے پیسے دے کر حمزہ …