لاہور(ویب ڈیسک)نیب نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی کل (جمعہ کو) وطن واپسی پر گرفتاری کےلئے دو ہیلی کاپٹرز کا انتظام کر لیا۔

مقامی اخبار جنگ نیوز کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر انہیں لاہور اور دوسرا اسلام آباد ایئر پورٹ پر تیار رہے گا،سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کو ائیر پورٹ سے ہی گرفتار کیا جا ئےگا۔نواز شریف بحیثیت وزیر اعظم جو ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ہیں، اسی میں انہیں جیل لے جایا جائے گا، نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کےلئے 16 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کو لاہور یا اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترتے ہی اڈیالہ جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔نیب نے ہیلی کاپٹرز کےلئے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی، وزارت داخلہ کے پاس ہیلی کاپٹر نہ ہونے کی وجہ سے کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کےلئے مختص ہیلی کاپٹر دے دیے۔