کاروبار متاثر،تاجر پریشان ،گھریلو زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گئی،نوٹس لینے کا مطالبہ
چناب نگر (نامہ نگار)PTCLایکسچینج SDOْٓ کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ چناب نگر ٹیلی فون خراب ہونے کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار مقامی SDO اور عملہ سمیت غائب عملہ کی فرض شناسی کایہ عالم ہے کہ چھوٹے سے چھوٹا نقص بھی انتہائی تاخیر سے حل کیا جانے لگا۔عوام کی پریشانیوں کا یہ عالم ہے کہ ٹیلی فون ایکسچینج چناب نگر کے چکر لگاتے ہیں۔نگرانی کی کوئی شنوائی نہیں ہے۔مقامی SDOاور عملہ کے بیشتر اہلکار دفتر سے غائب۔عوام بار بار چکر لگا کر پریشان جو اہلکار بھی دفتر میں موجود ہوتا ہے سوائے طفل تسلی کے کوئی عملی قدم نہیں اٹھاتے۔چناب نگرPTآآایکسچینج کا عملہ چھوٹے سے چھوٹا نقص بھی انتہائی تاخیر سے حل کر تا ہے جس سے جہاں کاروباری دنیا متاثر ہو رہی ہے وہاں گھریلو زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔مگر عوام کا کوئی پرسان حال نہ ہے۔پہلے متعلقہ نمبر پر رابطہ ہی نہیں ہوتا اگر خوش قسمتی سے ایسا ممکن ہوبھی جائے تو ملازمین متعلقہ جگہ پہنچ کر نقص حل نہیں کرتے۔بلکہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہتے ہیں۔شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے۔