مؤرخہ 23مارچ 2017ء کو اولڈ سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن ناصر ہائیر سیکنڈری سکول چناب نگر کے زیر اہتمام دوسرے سالانہ کنوینشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔اولڈسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کو دو سال قبل محترم مجاہد احمد صاحب پرنسپل ناصر ہائیر سیکنڈری سکول نے قائم کیا۔ اس ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد سکول کے سابق اور موجودہ طلباء کو باہم جوڑنے اور اپنی موجودہ فیلڈ سے متعلق تجربات کا تبادلہ ہے۔ اس ایسوسی ایشن کا پہلاکنونشن مورخہ 23مارچ 2016ء میں ہواتھا۔اس ایسوسی ایشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ماسواچند ،تمام ممبر بھی خود بھی زمانہ طالب علمی میں ہیں اوراپنے جیب خرچ سے ایسوسی ایشن کے اخراجا ت برداشت کر رہے ہیں۔

23مارچ 2017ء کو کنوینشن کے پروگرامز کا باقاعدہ آغاز دوپہر 2بجے باسکٹ بال کے میچ سے ہوا جس کے بعد فٹ سال کے میچز ہوئے۔ طلباء کی ڈیٹا بیس رجسٹریشن کی گئی جس کا مقصد آئندہ کے لئے تمام طلباء کو ایسوسی ایشن سے مستقل بنیادوں پر جوڑے رکھنا ہے۔ طلباء نے سٹیج پر آکر اپنے اپنے تجربات اور سکول میں گزارے ہوئے یادگار لمحات پیش کئے۔اختتامی تقریب میں مکرم اویس احمد ڈھلوں وائس پریزیڈنٹ نے سالانہ کارگزاری رپورٹ پیش کی جس کے بعد بیرون ملک مقیم سابقہ طلباء کی جانب سے موصولہ ویڈیو پیغامات دکھائے گئے۔ ازاں بعد مکرم حسان بن شاہد صاحب صدراولڈسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن سال 2016-17ء نے اظہار تشکر کیا۔جس کے بعد آئندہ سال کے لئے انتظامیہ کا انتخاب کروایا گیا۔ آخر پر تمام مہمانان اور طلباء کو عشائیہ پیش کیا گیا جس کے دوران سابقہ طلباء کی یادوں پر مشتمل تصاویر پروجیکٹر پر دکھائے گئے۔ صدراولڈ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ ایسو سی ایشن آئندہ سے ہر سال اپنا میگزین بھی نکالے گی اور ہر سال سکول میں سب سے زیادہ نمبرز لینے والے طالبِ علم کو دس ہزار روپے کی سکالر شپ بھی دینے کا اعلان کیاگیا۔

Ahsan Bilal is a student from Rabwah
@Iamahsan_x     Facebook