ڈرون کیمرے کی مدد سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی ویڈیو بنانے والے 3 چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ڈرون کیمرے کو ہوا میں اڑتے دیکھا تو اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہو گیا۔

اے ایس ایف اہلکاروں نے ڈرون کیمرے کی مدد سے ویڈیو بنانے والے تین چینی باشندوں کو گرفتار کر کے تباہ شدہ ڈرون کے ملبے کو تحویل میں لے لیا۔