چنیوٹ(نامہ نگار)مردم شمار ی کی تیاریاں شروع پاک فوج کے افسران اور جوان مردم شماری کے سلسلہ میں چنیوٹ پہنچنا شروع ہو گئے ۔ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او چنیوٹ اور دیگر افسران سے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی مردم شماری کے سلسلہ میں میٹنگ اور ضلع چنیوٹ کا وزٹ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کرنل عمران اور میجر عامر کی قیادت میں پاک فوج کے افسروجوانوں نے ضلع چنیوٹ میں مردم شماری کے سلسلہ میں پہنچ گئے ہیں چنیوٹ پہنچتے ہی کرنل عامر اور دیگر افسران نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ ڈی پی او چنیوٹ اور دیگر ضلعی افسران سے مردم شماری کے سلسلہ میں ایک اہم میٹنگ کی جس میں انہوں نے تحصیل لالیاں ،بھوآنہ ،چناب نگر کا وزٹ بھی کیا