وفاقی وزیر قانون وانصاف زاہد حامد نے بدھ کے روز ایک ویڈیو بیان میں اپنے مذہبی عقائد کی واضح الفاظ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں حلفاً بیان کرتا ہوں کہ میں خاتم النبین حضرت محمد کی ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط طور پرایمان رکھتا ہوں اور یہ کہ میں کسی ایسے شخص کا پیروکار نہیں ہوں جو حضرت محمد کے بعد اس لفظ کی کسی بھی مفہوم یا کسی بھی تشریح کے لحاظ سے پیغمبر ہونے کا دعویٰ دار ہواور نہ ہی میں ایسے دعویٰ دار کو پیغمبر یامذہبی مصلح مانتا ہوں ،نہ ہی میں قادیانی گروپ یا لاہوری گروپ سے تعلق رکھتا ہوں یا خود کو احمدی کہتا ہوں،یہ ہے وہ حلف نامہ جو قانون کا حصہ ہے اور آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستان کے آئین میں قادیانی گروپ ،لاہوری گروپ اور قادیانی کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے، میں مزید کہنا چاہتا ہوں کہ میں حضرت محمد سے دلی طور پرمحبت کرتا ہوں ، میں عاشق رسول ہوں اور میں اور میری فیملی حضرت محمد کی حرمت اور عزت پر اپنی جانیں بھی قربان کرنے کو تیار ہیں ʼʼ،شکریہ ۔