ابو ظہبی (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت لندن سے اتحاد ایئر ویز کے طیارے کے ذریعے ابو ظہبی پہنچ چکے ہیں جہاں سے انہوں نے قوم کیلئے پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا ویڈیو پیغام مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پر جاری کیا جس میں نوازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان فیصلہ کن موڑ پر ہے ، جو میرے بس میں ہے اور جو میرے بس میں تھا وہ میں نے کر دیاہے ، مجھے معلوم ہے کہ مجھے دس سال کی سزا ہوئی ہے اور مجھے سیدھا جیل لے جایا جائے گا ، لیکن پاکستانی قوم کو بتانا چاہتاہوں کہ میں یہ آپ کیلئے کر رہاہوں ، اور یہ قربانی آپ کی نسلوں کیلئے دے رہاہوں ، پاکستان کے مستقبل کیلئے دے رہاہوں ۔نوازشریف کا کہناتھا کہ میرا بھر پور ساتھ دیں ، میرے قدم سے قدم ملا کر چلیں اور میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں ، ملک کی تقدیر بدلیں ، یہ موقع بار بار نہیں آئے گا ، میرا اپنی قوم کیلئے یہی پیغام ہے ۔