اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ن لیگ کو ٹارگٹ کیا جارہاہے،ہمارے خلاف چالیں چلے جانے سے ثابت ہورہا کہ (ن) لیگ جیت رہی ہے ۔لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کی چالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جیت رہی ہے اسی لیے ہدف بنایا جارہا ہے، جو مرضی کرلیں پولنگ کے دن عوام کو نہیں روکا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ مسلم لیگ(ن)کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، نااہلیاں (ن) لیگ کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں، ہم انشااللہ جیتیں گے۔واضح رہے کہ مریم نوازشریف اس وقت اپنے والد نوازشریف کے ہمراہ لندن میں بیگم کلثوم نواز کے پاس ہیں ، کلثوم نواز تاحال وینٹی لیٹر پر ہیں ۔