کوئٹہ(ویب ڈیسک) بنوں میں اکرم درانی کے قافلے کے قریب دھماکے اور شہادتوں کے بعد بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے قافلے پر بم حملے میں  نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق انتخابی مہم کے دوران رینگڑھ کے علاقے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجےمیں بیس افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرمستونگ کے مطابق دھماکے سے ہونےوالے نقصان اورنوعیت کاتعین کررہے ہیں۔مقامی ذرائع کاکہناہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب  پی بی 35 سے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی ایک کارنر میٹنگ کیلئے جارہے تھے ، وہ بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سراج رئیسانی سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی کے چھوٹے بھائی ہیں اور وہ بم حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں ۔