چناب نگر( بیورورپوٹ)اے ایس پی چناب نگر میڈم بشریٰ جمیل نے تھانہ لالیاں اور محمد والا کے تفتیشی افسران سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ایس ایچ او لالیاں انسپکٹر محمد اکمل،ایس ایچ او محمد والا اعجاز عمران ایس آئی اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔میٹنگ میں کارکردگی بابت مجرمان اشتہاری،عدالتی مفروران،امن و امان اور کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اے ایس پی چناب نگر نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ مجرمان اشتہاریوں،عدالتی مفروران کی گرفتاری کو یقینی بنایاجائے۔جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے کیلئے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔منشیات فروشوں و دیگر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔تھانہ چوکیات میں آنے والے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔میٹنگ میں عام انتخابات کے موقع پر علاقہ میں امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔