چناب نگر میں سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کی بڑی کاروائی ،دریائے چناب کے قریب ہوٹل سے مشتبہ شخص گرفتار کرلیا گیا،بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد،

ذرائع کے مطابق کاونٹرٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ اور دیگر اداروں کی بروقت کاروائی دریائے چناب پل کے قریب واقع ٹی ڈی سی پی ہوٹل کے قریب چہل قدمی کرنے والے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضہ سے بارودی پاوڈر ،چار نان الیکٹرک ڈیٹو نیٹر،آٹھ سیفٹی فیوز اور دیگر ایسی اشیاءبرآمد کی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق یہ مواد بہت بڑی تباہی مچا سکتا تھا۔

پکڑے گئے ملزم احمد خان کو خفیہ اداروں نے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں جس میں اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔