اسلام آباد (ویب ڈیسک) نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے تک کمی کر کے قوم کو خوشخبری سنا دی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا اور شہریوں کو پیٹرول 4 روپے 26 پیسے کمی کیساتھ 95 روپے 24 پیسے میں فی لیٹر دستیاب ہو گا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے کمی ہوئی ہے اور نئی رات 12 بجے کے بعد یہ 112 روپے 94 پیسے میں دستیاب ہو گا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 83 روپے 96 پیسے میں فی لیٹر ملے گا جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے کمی ہوئی ہے اور یہ 75 روپے 37 پیسے میں فی لیٹر ملے گا۔