چناب نگر(نامہ نگار)چناب نگر ٖٖفضل عمر کرکٹ کلب نے نیشنل چیمپئن شپ 54 رنز کی برتری کیساتھ جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق فضل محمود نیشنل چیمپئن شپ کا فائنل مورخہ 21 مئی 2017 کو مائی ہیر سٹیڈیم جھنگ میں فضل عمر کرکٹ کلب اور پپو کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔فضل عمر کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 214 رنز بنائے۔اور پپو کرکٹ ٹیم جوابی بیٹنگ میں 160 رنز بنا کرآوٹ ہو گئی۔اس چیمپئن شپ میں جھنگ ،چنیوٹ ،بھوانہ اور بھکر ،کی ٹیموں نے حصہ لیا۔فضل عمر کرکٹ ٹیم کے کپتان نوید احمد جبکہ پپو کرکٹ ٹیم کے کپتان عاطف تھے۔فضل عمر کرکٹ ٹیم کے ندیم احمد مین آف دی میچ جبکہ نوید احمد بھی فضل عمر کرکٹ ٹیم بیسٹ باولنگ آف ٹورنامنٹ قرار پائے۔