ٹریفک قوانین کی آگاہی کے متعلق ڈی ایس پی ٹریفک میڈم زاہدہ پروین کا چنا ب نگر کے تعلیمی اداروں کا وزٹ۔ کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ جیسے اقدامات سے روکنے کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او رانا طاہر رحمن خان کی ہدایت پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ٹریفک قوانین کی آگاہی کے متعلق ڈی ایس پی ٹریفک میڈم زاہدہ پروین نے چناب نگر کے تعلیمی اداروں کا وزٹ کیا اور طلباء کو ٹریفک قوانین کے متعلق لیکچر دیا اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے اور کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ جیسے اقدامات سے روکنے کی ہدایت کی گئی۔ یاد رہے ڈی ایس پی ٹریفک میڈم زاہدہ پروین اور ٹریفک عملہ کی طرف سے روزآنہ کی بنیاد پرسکولز و کالجز میں ٹریفک قوانین سے آگاہی سے متعلق طلباء کو لیکچر دیے جاتے ہیں اور پمفلٹ تقسیم کیے جاتے ہیں۔ڈرائیوروں میں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف اڈا جات میں جاکر ٹریفک قوانین کے متعلق لیکچر دیے جاتے ہیں اورٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی دی جاتی ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے روزآنہ کی بنیاد پر بغیر لائسنس، بغیر رجسٹریشن، بغیر روٹ پرمٹ، بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ گاڑیاں چلانے والوں، تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والوں، کالے شیشے لگاکر گاڑی چلانے والوں اور کم عمر ڈرائیوروں، اوورلوڈنگ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں